‏وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے آلٹرنیٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کی ملاقات

‏وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے آلٹرنیٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کی ملاقات

‏وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے آلٹرنیٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کی ملاقات

ملاقات کرنے والوں میں نور احمد، کی ایکو تاکا ہاشی، البرٹو کارڈن بورجا، موشومی معروفی خان، یونگ یی اور احتشام خٹک شامل

پنجاب میں ڈویلپمنٹ اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ملکر کام کرنے پر اتفاق

عوام کی فلاح و بہبود کا ہر شعبہ میری ترجیح ہے۔ مریم نواز شریف

ہیلتھ، ایجوکیشن، انفراسٹرکچر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی پر کام تیزی سے جاری ہے۔ مریم نواز شریف

نرخ کا استحکام اور مہنگائی پر کنٹرول کے لیے بھی کام کررہے ہیں۔ مریم نواز شریف

شہباز شریف بطور وزیرِاعلیٰ پنجاب کو ترقی کی بلندیوں پر لے گئے، مگر گزشتہ دور ڈویلپمنٹ کے لحاظ سے قابل بیان نہیں۔ مریم نواز شریف

اقتدار سنبھالنے کے بعد محسوس ہوا کہ ہم عوام کی ضروریات کے بنیادی امور میں بھی بہت پیچھے ہیں۔ مریم نواز شریف

بیشتر شہروں میں ویسٹ مینجمنٹ سسٹم اور لینڈ فل سائٹ موجود نہیں، بعض شہروں میں جزوی طور پر کام کررہا ہے۔ مریم نواز شریف

پنجاب کی بہت بڑی آبادیوں کے لیے سیوریج سسٹم لانا بہت بڑا چیلنج ہے۔ مریم نواز شریف

ہر شہر کے لیے پائیدار اور موثر ویسٹ مینجمنٹ سسٹم لانا چاہتے ہیں۔ مریم نواز شریف

شہروں اور دیہات میں پینے کے صاف پانی فراہمی، سیوریج اور ڈرینج کا پائیدار نظام وضح کیا جارہا ہے۔ مریم نواز شریف

فلٹریشن پلانٹ سے متعلق امور کو ایک ہی محکمے کے سپر دکیا جارہا ہے۔ مریم نواز شریف

صوبے بھر میں سڑکوں کی تعمیر ومرمت اور بحالی پر توجہ دی جارہی ہے۔ مریم نواز شریف

پبلک سیکٹر ایجوکیشن سسٹم کوری سٹرکچرنگ کرکے بہترین بنانے چاہتے ہیں۔ مریم نواز شریف

سکولوں کی پرفارمننس کے لحاظ سے کیٹگری کررہے ہیں۔ مریم نواز شریف

ٹیچر ٹریننگ اور انرولمنٹ پراجیکٹ لارہے ہیں۔ مریم نواز شریف

عوام کے مفادات کے تحت فلاح و بہبود کاہر اقدام کرنا چاہتی ہوں۔ مریم نواز شریف

فیلڈ ہسپتالوں میں 15 ہزار تک مریض روزانہ مستفید ہورہے ہیں۔ مریم نواز شریف

مہلک امراض میں مبتلا 2 لاکھ مریضوں کو ان کی دہلیز پر فری میڈیسن پہنچا رہے ہیں۔ مریم نواز شریف

سابق دور میں فری میڈیسن کا ظالمانہ طور پر بند کر دیا گیا۔ مریم نواز شریف

ہیلتھ انفراسٹرکچر کو تبدیل کررہے ہیں، ہسپتالوں اور مراکز صحت کی ری ویمپنگ ہورہی ہے۔ مریم نواز شریف

ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی پوری کریں گے۔ مریم نواز شریف

پنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال میں اچھے انتظامات دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ مریم نواز شریف

اضلاع میں پہلی مرتبہ کارڈیالوجی اور پیڈز کے علاج کی سہولت لارہے ہیں۔ مریم نواز شریف

ہر ضلع میں علاج کی کافی سہولتیں دیں گے تاکہ کسی کو دوسرے شہر نہ جانا پڑے۔ مریم نواز شریف

کارڈیالوجی وغیرہ کے عام مریضوں کی ایمرجنسی منتقلی کے لیے ایئر ایمبولینس سروس لاجارہی ہے۔ مریم نواز شریف

نوجوانوں کی سکل ڈویلپمنٹ کے لیے ٹیوٹا میں آئی ٹی کورسز کرائے جارہے ہیں۔ مریم نواز شریف

پاکستان کے پہلے آئی ٹی سٹی میں چین سمیت دیگر ممالک کی کمپنیاں دلچسپی کا اظہار کررہی ہیں۔مریم نواز شریف

نواز شریف آئی ٹی سٹی 10 سال کے لیے ٹیکس فری کررہے ہیں۔ مریم نواز شریف

5 سال میں دیگر شہروں میں ہنگامی بنیادوں پر آئی ٹی سٹی بنائیں گے۔ مریم نواز شریف

شرمپ فارمنگ پر کام جاری ہے، کسانوں کے لیے جامع کسان کارڈ لارہے ہیں۔ مریم نواز شریف

سولر انرجی سے مستفید ہونے کے لیے پراجیکٹ جاری ہیں۔ مریم نواز شریف

کلین انرجی پر پوری توجہ ہے، بچیوں کے لیے الیکٹراک بائیک لارہے ہیں۔ مریم نواز شریف

پنجاب میں لو کاسٹ ہاؤسنگ سکیم کے تحت عام آدمی کو اپنی چھت میسر ہوگی۔ مریم نواز شریف

سپیشل افراد کے لیے خصوصی کارڈ جاری کیے جائیں گے۔ مریم نواز شریف

ریونیور جنریشن پر پوری توجہ ہے، ٹیکس نہیں ٹیکس نیٹ بڑھائیں گے۔ مریم نواز شریف

13 کروڑ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بہت بڑا بجٹ چاہیے۔ مریم نواز شریف

عورت معاشرے کا محض حصہ نہیں بلکہ پورے معاشرے کے مترادف ہے۔مریم نواز شریف

دنیا کے پہلے ورچوئل وویمن پولیس سٹیشن سے پانچ ہزار شکایات یا ازالہ کرچکے ہیں۔ مریم نواز شریف

وزیرِاعلیٰ بننا آسان نہیں تھا بلکہ چکی پیسنے کی مشقت کے مترادف تھا۔ مریم نواز شریف

معاشرے کے محروم طبقات کا برے حالات سے گزرنا میرے لیے بہت تکلیف دہ ہے۔ مریم نواز شریف

عوام کی خدمت کرنا پسند ہے، ہرشام خوشی سے سرشار گھر جاتی ہوں۔ مریم نواز شریف

پنجاب کو ترقی کے سفر میں بھرپور سپورٹ کررہے ہیں۔ کی ایکو تاکا حاشی

پاکستان کو خوشحال دیکھنا اچھا لگے گا۔ کی ایکو تاکا حاشی

ترقی اور خوشحالی کے سفر میں پنجاب کے پارٹنر بننا چاہتے ہیں۔ کی ایکو تاکا حاشی

سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال، سیکرٹری پی اینڈ ڈی، ڈاکٹر آصف طفیل موجود تھے۔

Share
Share
Share
Share
Share

More News and Articles