جنگ بندی کے بعد غزہ کی تعمیر نو میں مدد کریں گے: چین

جنگ بندی کے بعد غزہ کی تعمیر نو میں مدد کریں گے: چین

جنگ بندی کے بعد غزہ کی تعمیر نو میں مدد کریں گے: چین

‏چین کا کہنا ہے کہ اگر فلسطین اسرائیل جنگ ​​بندی ہوتی ہے تو وہ غزہ کی تعمیر نو میں مدد کرے گا۔

اگر جگ بندی ہوتی ہے اور چین تعمیر نو میں غزہ کی مدد کرتا ہے تو اس سے خطے کا نقشہ بدل جائے گا۔اگر اس وقت ہم وسطی ایشیا اور مڈل ایسٹ میں گزشتہ کچھ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیں تو سب سے بڑا ایونٹ جو بھارت میں ہوا تھا جی 20 سبمٹ ہو چکا ہے۔جی 20 کے اس اجلاس میں سی پیک اور ون بیلٹ ون روڈ کے متبادل کے طور پر بھارت نے ایک روٹ لانچ کیا تھا جس میں بھارت متحدہ عرب امارات سعودی عرب اور اسرائیل شامل تھا۔دیکھنے میں یہ روٹ واقع ہی ون بیلٹ اور ون روڈ کے متبادل کے طور پر بھارت اور سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ مل کر استعمال کر سکتے تھے۔ لیکن جنگ شروع ہونے کے ساتھ ہی بھارت کا یہ خواب چکنا چور ہو گیا۔اب اگر چین غزہ میں تعمیر نوکرتا ہے۔تو اس روٹ پر جس کو بھارت نے پیش کیا تھا۔اس کے اختتام پر پھر چین بیٹھ جائے گا جبکہ چین مصر کے ساتھ مل کر غزہ میں ایک بڑی بندرگاہ بھی بنا سکتا ہے۔
اگر چین مصر کے ساتھ مل کر غزہ میں ایک بڑی بندرگاہ بنا لیتا ہے تو بھارت کا یہ روٹ پھر ناکام ثابت ہوگا۔

جبکہ آج چین اس حوالے سے ایک اہم بیان جاری کر چکا ہے کہ وہ دلچسپی رکھتا ہے کہ فلسطین اور اسرائیل کی اگر جنگ بندی ہوتی ہے تو غزہ میں تعمیر نو کرنے میں مدد کرے گا۔

Share
Share
Share
Share
Share

More News and Articles