آج شام کرغستان سے پاکستانی طلباء واپس پہنچیں گے
وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف نے کرغیزستان سے پاکستانی طلبہ کو واپس لانے کے لئے ضروری انتظامات کرنے کی ہدایت
وزیرِ اعظم کی ہدایت پر خصوصی طیارہ آج شام بشکیک کے لیے روانہ ہو گا، جو رات کو 130 پاکستانی طلبہ کو لے کر پاکستان پہنچے گا۔
پاکستانی سفیر نے وزیرِ اعظم کو کرغز نائب وزیرِ خارجہ سے ہوئی اپنی ملاقات سےآگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کرغز حکومت نے بتایا ہے کہ حالات پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا ہے۔
پاکستانی طلباء کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ نہایت ہی افسوس ناک ہے کرغز حکام
امید کریں گے کہ مستقبل میں ایسا کوئی بھی مسئلہ پیش نہ آئے۔مزید پاکستانی وزیراعظم کے فوری اقدامات کو سراہا جا رہا ہے۔