ایران میں ‘شیطانیت پرست نیٹ ورک’ پر چھاپہ، 250 سے زائد افراد گرفتار
ایرانی پولیس نے ”شہریار شہر “ میں شیطانیت کو فروغ دینے کے الزام میں 250 سے زائد افراد کو گرفتار کیا، جن میں 3 غیر ملکی بھی شامل ہیں۔
چھاپے کے دوران پولیس نے شیطانیت کے علامتیں، الکوحل مشروبات، نفسیاتی مواد اور 73 گاڑیاں ضبط کر لی گئں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق جولائی 2009ء میں شمال مغربی صوبے اردبیل میں پولیس نے تین افراد کو شیطان کی پوچا کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔
یاد رہے کہ ایران میں الحاد اور شیطانیت جیسے مذاہب بہت تیزی سے پھیل رہے ہیں۔مذہب بیزاری میں ایران کے علماء کا ایک بہت بڑا ہاتھ مانا جا رہا ہے۔علماء سے بیزاری کا رد عمل سوشل میڈیا پر موجود مختلف ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے۔
ایرانی علماء کا کہنا ہے کہ ان مذہب اور ان ہتھکنڈوں کے پیچھے طاغوتی طاقتیں موجود ہیں