کرغستان میں پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے:چیئرمین آئی ڈی پی

 

کرغستان میں پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے:چیئرمین آئی ڈی پی

کرغستان میں پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے:چیئرمین آئی ڈی پی

کرغستان میں پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے تفصیلات کے مطابق اسلامک ڈیموکریٹک پارٹی پاکستان کے مرکزی چیئرمین اسامہ خان دولتانہ نے کہا ہے کہ کرغستان میں پاکستانی طلباء کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے غیر مصدقہ خبروں کے مطابق اب تک تین پاکستانی طالب علم شہید ہو چکے ہیں پاکستانی حکومت کو چاہیے کہ وہ ان اوباش لوگوں کو منہ توڑ جواب دے سفارتی سطح پر اس معاملے کا جلد از جلد نوٹس لے کر کرغستان حکومت پر یہ پریشر بنانا چاہیے کہ وہ ہمارے نوجوانوں کے قتل کے بدلے میں یا تو مجرمان ہمارے حوالے کریں یا پھر فوری طور پر ان کو سزا دیں۔”

حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی مضبوط بیان نہیں دیا گیا۔اگر اپنے نوجوان بچوں کی خودداری اور عزت نفس پر ہمارے حکمران سودا کرتے ہیں اور کرغستان سے انصاف کا مطالبہ نہیں کرتے تو پھر کوئی شک نہیں کہ ہمارے حکمران اس وقت دنیا کے سب سے بے غیرت حکمران ہے۔اسامہ خان دولتانہ

ہماری پارٹی کے پاس اگر خدا کی جانب سے دی ہوئی طاقت اور اختیار ہوتا تو ہم اپنے نوجوان بچوں کے خودداری اور عزت نفس پر کبھی بھی سودا نہ کرتے اور ایسا جواب دیتے کہ پوری دنیا میں موجود پاکستان طلباء پر کبھی بھی کوئی مستقبل میں ایسی حرکت کرنے کی جرات نہ کرتا،چیئرمین ائی ڈی پی اسامہ خان دولتانہ

Share
Share
Share
Share
Share

More News and Articles