جولائی میں بجلی مزید مہنگی ہوگی

جولائی میں بجلی مزید مہنگی ہوگی

جولائی میں بجلی مزید مہنگی ہوگی

جولائی میں بجلی مزید مہنگی ہوگی اس حوالے سے کابینہ کے اجلاس میں بات چیت کرتے ہوئے وزراء نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے میں خسارے کو کم کرنے کے لیے بجلی کو مہنگا کرنا نہایت ہی ضروری ہو چکا ہے۔ جتنے بھی بجٹ پیش کیے گئے ہیں اور اس کے بدلے میں ٹیکس لگائے گئے ہیں اس سے توانائی کے شعبے کو ابھی تک کوئی خاطر خواہ فائدہ نہیں پہنچا لہذا بجلی کو مزید مہنگا کرنے کی تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے

تفصیلات کے مطابق جولائی کے مہینے میں بجلی سات روپے تک مہنگی ہو سکتی ہے اندرونی ذرائع کے مطابق تجویز میں بجلی کے فی یونٹ قیمت میں 20 فیصد تک اضافے کی منظوری پر توجہ دی جا رہی ہے۔

بجلی کے مزید مہنگے ہونے کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ متوقع ہے جس کی ایک بہت بڑی وجہ کارخانوں کو مہنگی بجلی کی ترسیل اور گھریلو صارفین کو مہنگی بجلی کی فراہمی ہے جس وجہ سے لوگوں میں مہنگائی کو برداشت کرنے کی صلاحیت ختم ہو سکتی ہے۔

رواں حکومت میں پچھلی حکومت کی نسبت مہنگائی کو کنٹرول کرنے پر خاطر خواہ کام کیا جا رہا ہے جس کے ثمرات گزشتہ دنوں میں دیکھنے کو ملے ہیں۔لیکن حکومت کی جانب سے کچھ چیزوں کو سستا کرنے کے بعد کچھ چیزوں پر ٹیکس لگا دینے سے مہنگائی پھر جوں کی توں رہ جاتی ہے۔

Share
Share
Share
Share
Share

More News and Articles