حماس دہشت گرد نہیں ایک انقلابی تحریک ہے

حماس دہشت گرد نہیں ایک انقلابی تحریک ہے

حماس دہشت گرد نہیں ایک انقلابی تحریک ہے

ترک صدر رجب طیب اردوگان نے گریس (یونان) کے وزیراعظم کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جب گریس حماس کو دہشتگرد گروپ کہتا ہے تو بڑا دکھ ہوتا ہے،

حماس دہشت گرد گروپ نہیں بلکہ ایک انقلابی تحریک ہے۔ گریس کے وزیراعظم ترکیہ کے دورے پر ہیں۔ اس دورے کا مقصد ترکیہ اور گریس کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانا ہے۔

حماس کو ترکی کی کھلے عام سپورٹ حماس کے لیے نئی راہیں ہموار کر رہی ہے یہ راہیں شاید فلسطین کی آزادی اور باقاعدہ طور پر ایک ریاست کے قیام کی شکل میں سامنے آئیں گیں۔

ترکی اس جدوجہد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے ترکی نے اس وقت اسرائیل کے ساتھ تمام قسم کی تجارتی اور سفارتی تعلقات ختم کیے ہوئے ہیں۔ترکی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ تعلقات تب تک منقطع رہیں گے۔جب تک اسرائیل باقاعدہ طور پر فلسطینیوں کو ان کا حق نہیں دے دیتا۔

Share
Share
Share
Share
Share

More News and Articles