وزیراعظم کی نجکاری کے حوالے سے ہدایات

وزیراعظم کی نجکاری کے حوالے سے ہدایات

وزیراعظم کی نجکاری کے حوالے سے ہدایات

‏وزیراعظم نے سخت ہدایت کی کہ نجکاری کے عمل میں شفافیت کو اولین ترجیح دی جائے۔ انہوں نے وزیراعظم کی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کمپنی لمیٹڈ کی نجکاری کے حوالے سے بڈنگ سمیت دیگر اہم مراحل کو ٹیلی ویژن پر براہ راست نشر کرنے کی ہدایت کی۔

مزید برآں وزیراعظم نے کہا کہ دیگر اداروں کی نجکاری کے عمل کے مراحل کو بھی براہ راست نشر کیا جائے گا۔ اجلاس کو حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کے حوالے سے پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے پری- کوالیفیکیشن کا عمل مئی کے اختتام تک مکمل کر لیا جائے گا۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری کے حوالے سے ضروری مشاورت کا عمل جاری ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ کی متحدہ عرب امارات کے ساتھ گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ ٹرانزیکشن کی جا رہی ہے۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو نجکاری پروگرام 2024-2029 میں شامل کیا گیا ہے۔

اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ خسارہ زدہ حکومتی ملکیتی اداروں کو ترجیحی بنیادوں پر پرائیوٹائز کیا جائے گا۔ نجکاری کے عمل کو تیز اور مؤثر بنانے کے لئے نجکاری کمیشن میں ماہرین کا پری کوالیفائیڈ پینل تعینات کیا جا رہا ہے۔

اجلاس میں وزیرِ دفاع و ہوا بازی خواجہ آصف، وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان، وفاقی وزیرِ پاور اویس احمد خان لغاری، وفاقی وزیرِ نجکاری عبد العلیم خان، وزیرِ پیٹرولیم مصدق ملک، وفاقی وزیرِ اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

Share
Share
Share
Share
Share

More News and Articles