‏شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان کیوں نہیں آرہا

‏شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان کیوں نہیں آرہا

‏شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان کیوں نہیں آرہا

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا 19 مئی کو پاکستان کا دورہ پاکستان کے بگڑتے ہوئے اندرونی سیاسی حالات اور سیکیورٹی خدشات کے باعث ملتوی کر دیا گیا ہے۔
اس معاملے سے باخبر ذرائع نے دعویٰ کیا کہ اس التوا کی ایک اور بڑی وجہ پاکستانی ملٹری اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے سعودی درخواست پر جیل میں بند سابق وزیراعظم عمران خان کو ریلیف فراہم کرکے ملک میں سیاسی درجہ حرارت کو کم کرنے میں ہچکچاہٹ ہے۔
سعودی مداخلت پر عمران خان کو ریلیف فراہم کرنا ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے خاص طور پر مسلم دنیا میں خان کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے عالمی پی آر کی فتح کا سبب بن سکتا ہے۔ یہ بھی حقیقت ہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے عمران خان سے ذاتی تعلقات ہیں۔ عمران خان نے 2019 میں شہزادہ محمد بن سلمان کے اصرار پر مسلم دنیا میں متبادل قیادت پیدا کرنے کے مبینہ ترک منصوبے کے لیے ملائیشیا کے دورے سے انکار کردیا تھا۔
عمران خان کی آزادی کو آذاد کروائے بغیر، پاکستان میں سرمایہ کاری کے منصوبوں پر دستخط کرنے سے سعودی عرب میں پہلے سے ہی نازک داخلی معاملات میں دراڑ پیدا ہو سکتی، جہاں پاکستانی افرادی قوت کا بڑا حصہ ہیں اور تقریباً سبھی عمران خان کی حمایت کرتے ہیں۔

Share
Share
Share
Share
Share

More News and Articles