پاکستانی سیٹلائٹ نے چاند کی تصاویر بھیجنا شروع کر دیں
مزید کچھ تصاویر موصول ہوئی ہیں جس میں چاند اور اس پر موجود گڑھوں کو صاف دیکھا جاسکتا ہے اور اسی کے ساتھ پاکستان چاند کے گرد اپنی سیٹلائٹ بھیجنے والا دنیا کے 10 ممالک میں سے ایک ہوگیا ہے۔
پاکستان کی گورنمنٹ نے چاند کے اس کامیاب مشن کے بعد پاکستان کی خلائی ٹیکنالوجی میں بہت زیادہ دلچسپی دکھانا شروع کر دی ہے جبکہ پاکستان کے سائنس دان بھی اس میدان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔
سپارکو کی کوششوں سے ہو سکتا ہے کہ جلد ہی پاکستان اپنے نئے سیٹلائٹ پر کام شروع کر دے گا جس کی مکمل طور پر ٹیکنالوجی اور تیاری پاکستان میں مقامی سطح پر ہوگی۔