وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت پاکستان سنگل ونڈو کمپنی سے متعلق اجلاس
کاروبار میں آسانی کے حوالے سے پاکستان سنگل ونڈو کمپنی کا موجود ہونا خوش آئند ہے۔ وزیرِاعظم
پاکستان سنگل ونڈو کمپنی کا دائرہ کار بڑھایا جائے۔ وزیرِاعظم کی ہدایت
عوام کو شہری سہولیات کی فراہمی میں آسانی کے حوالے سے پاکستان سنگل ونڈو کمپنی کی طرز پر آپریشنز کا آغاز کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیرِاعظم
چین کا سنگل ونڈو کا نظام ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ وزیرِاعظم
اجلاس کو چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان سنگل ونڈو کی جانب سے تفصیلی بریفنگ
پاکستان سنگل ونڈو کے ذریعے ملک کی 65 فیصد تجارت مستفید ہو رہی ہے۔ بریفنگ
11 حکومتی ادارے اور 29 بینکس پاکستان سنگل ونڈو کے ساتھ منسلک ہیں۔ بریفنگ
پاکستان سنگل ونڈو کمپنی کی اقوام متحدہ کے ڈیجیٹل اور سسٹینیبل ٹریڈ فیسیلیٹیشن سروے 2022 گلوبل سروے میں درجہ بندی خطے کے ممالک میں بہترین رہی۔ بریفنگ
اجلاس میں نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان، وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وزیرِ مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ اور دیگر اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔