‏وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی پارلیمنٹ ہاؤس میں مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت

‏وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی پارلیمنٹ ہاؤس میں مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت

‏وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی پارلیمنٹ ہاؤس میں مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت

اجلاس میں وزیرِاعظم نے پارلیمانی پارٹی کو بجٹ کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔

ملک کو معاشی مشکلات کے منجھدار سے نکال کر استحکام کی سمت میں لائے۔ وزیرِاعظم

تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے اپنی سیاست کو قربان کرکے پاکستان کی معیشت کو بچایا۔ وزیرِاعظم

اللّٰہ رب العزت کی مدد اور میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ہم نے اس ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔ وزیرِاعظم

اس ملک کو دیوالیہ کرنے کے خواب دیکھنے والوں کی سازشیں دھری کی دھری رہ گئیں۔ وزیرِاعظم

سازشی ٹولے نے اس ملک کی سلامتی کو خطرے میں ڈالا، اس ملک کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی بے حرمتی کی۔ وزیرِاعظم

برسہا برس سے عملی سیاست میں ہوں مگر ایسی انتشار سے بھرپور سیاست پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ دیکھی۔ وزیرِاعظم

اللّٰہ رب العزت نے دوسری مرتبہ خادم پاکستان کی ذمہ داری دی تو قوم کی مشکلات کے ازالے کا عہد کیا۔ وزیرِاعظم

مجھے امید ہے کہ میری کوششیں اور محنت آپ سب اور عوام کی امیدوں پر پوری اتر رہی ہونگی۔ وزیرِاعظم

برادرانہ ممالک اور سرمایہ کاروں کا حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد اور ملک میں بڑھتی ہوئی غیر ملکی سرمایہ کاری حکومتی ٹیم کی محنت کا ثمر ہے۔ وزیرِاعظم

بجٹ میں جس قدر ہو سکا، عام آدمی کو ریلیف دینگے۔ وزیرِاعظم

اس ملک کے مزدور، کسان اور تنخواہ دار طبقے کے ریلیف کیلئے اقدامات کریں گے۔ وزیرِاعظم

آپ سب اور اتحادی جماعتوں نے مجھ پر اعتماد کیا، حکومت کی پالیسیوں کی عام آدمی اور ملکی مفاد میں بھرپور حمایت کی، جس پر تہہ دل سے مشکور ہوں۔ وزیرِاعظم

بجٹ اجلاس میں بھرپور حصہ لیں اور اپنی تجاویز پیش کریں۔ وزیرِاعظم

بجٹ کے حولے سے جھوٹ اور پراپیگنڈے کا موثر اور مدلل جواب دیں۔ وزیرِاعظم

پاکستان کے معاشی استحکام کیلئے ہمیں شب و روز محنت کرنا ہے۔ وزیرِاعظم

قوم کو بنیادی صحت، اعلیٰ تعلیم اور ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنا ہیں۔ وزیرِاعظم

اس ملک کی باصلاحیت افرادی قوت کو روزگار کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شام ہے۔ وزیرِاعظم

نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے میں تعلیم و تربیت یقینی بنائیں گے۔ وزیرِاعظم

خواتین کو با اختیار اور انہیں با عزت روزگار کی فراہمی کیلئے محنت کرنا ہے۔ وزیرِاعظم

دنیا بھر میں جہاں بھی گیا، قرض کی بجائے سرمایہ کاری کا کہا۔ وزیرِاعظم

سرمایہ کاری وہیں آتی ہے جہاں امن اور سیاسی استحکام ہو۔ وزیرِاعظم

با وقار قومیں محنت، لگن اور حوصلے سے اپنی تقدیریں بدلتی ہیں۔ وزیرِاعظم

چین اور باقی ترقی یافتہ ممالک سے سیکھتے ہوئے ہمیں پاکستان کے معروضی حالات کے تناظر میں اپنا تابناک مستقبل خود بنانا ہے۔ وزیرِاعظم

ہماری ٹیم کی کوششوں کی بدولت مہنگائی میں خاطر خواہ کمی ہوئی۔ وزیرِاعظم

ڈالر کے مقابلے روپیہ مستحکم ہوا، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ وزیرِاعظم

اللّٰہ کے فضل و کرم سے حکومتی معاشی ٹیم کی محنت کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔ وزیرِاعظم

اجلاس میں وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے ارکان کو بجٹ پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس میں ارکان نے وزیرِاعظم کی قیادت میں حکومت کی معاشی ٹیم کی جانب سے تیار کردہ بجٹ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

اجلاس میں وفاقی وزراء اور مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے ارکانِ پارلیمنٹ نے شرکت کی۔

Share
Share
Share
Share
Share

More News and Articles