ہمیں بچ جانے والا غزہ بھی تباہ کر دینا چاہیے

ہمیں بچ جانے والا غزہ بھی تباہ کر دینا چاہیے
ہمیں بچ جانے والا غزہ بھی تباہ کر دینا چاہیے

ہمیں بچ جانے والا غزہ بھی تباہ کر دینا چاہیے

‏اسرائیل کے کٹر وزیر خزانہ، بیزلیل سموٹریچ،نے علاقوں کا نام بتاتے ہوئے کہا کہ ہمیں جلد از جلد غزہ کے علاقے جو بچ گئے ہیں، اب تک اسرائیلی تباہی سے ان کو بھی تباہ کر دینا چاہیے۔

"ہمیں رفح، دیر البلاح اور نصیرات کو ختم کر دینا چاہیے۔ عمالیق کی یاد کو مٹا دینا چاہیے۔ کوئی جزوی تباہی کافی نہیں ہوگی؛ پوری اورمکمل تباہی کرنی چاہیے تب ہی ہم اپنے ہلاک شدہ یہودیوں کا بدلہ لے سکتے ہیں اور مکمل طور پر حماس کو تباہ کر سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ اسرائیل کے وزیر خارجہ بزلیل سموٹریچ ایک نہایت ہی سفاک اور شدت پسند قسم کے انسان جانے اور پہچانے جاتے ہیں۔ انہوں نے جنگ کے دوران بھی فلسطینی معصوم بچوں کا مذاق بنایا تھا اور نابالغ معصوم فلسطینی بچوں کو دہشت گرد جیسے القابات سے نوازا تھا۔ان پر کافی دفعہ پوری دنیا میں ان کے نظریات کی وجہ سے تنقید کی گئی۔ لیکن یہ نیتن یاہو کے قریبی ساتھیوں میں سے ایک ہیں۔

اب بھی ان پر دنیا میں اس وقت بہت زیادہ تنقید کی جا رہی ہے۔ کیونکہ جن علاقوں کا نام اس نے لیا ہے ان علاقوں کی طرف پیش قدمی سے اسرائیل کو امریکہ کچھ عرصہ قبل سختی سے روک چکا ہے۔میڈیا میں بھی ان پر تنقید کی گئی اور کہا گیا کہ اگر وزیر خارجہ کے بیان پر عمل کیا جائے تو اسرائیل اور امریکہ کے تعلقات کشیدگی کی جانب جائیں گے۔ اس لیے ایک ملک کے وزیر خارجہ کو ایسا غیر رسمی اور غیر سنجیدہ بیان نہیں دینا چاہیے۔

Share
Share
Share
Share
Share

More News and Articles