گزشتہ روز گوادر پر حملہ
گزشتہ روز گوادر پر حملہ ہوا جس کے نتیجے میں دو فوجی جوان شہید ہوئے ہیں جبکہ اٹھ دہشت گرد جہنم واصل ہوئے ہیں۔
یہ حملہ بلوچستان کی بلوچستان لبریشن ارمی جو کہ ایک العدم اور دہشت گرد تنظیم ہے اس کی مجید برگیڈ کی جانب سے کیا گیا۔
یہ حملہ پاکستان کی چوکیوں پر کیے گئے دہشت گرد حملوں کے چند روز کے اندر اندر ہوا ہے۔یہ دونوں حملے اشارہ کرتے ہیں کہ ان دہشت گردوں کی باگ دوڑ کسی ایک ہاتھ میں ہے
جو ملک میں معصوم لوگوں کی جانیں لینا چاہتے ہیں اور ملک میں عسکریت پسندی کو پروان چڑھا کر ملک کا امن و امان خراب کرنا چاہتے ہیں۔ایک جانب ایک دہشت گرد تنظیم بلوچستان عوام کو یہ کہتے سنائی دیتی ہے کہ ہم آپ کے حقوق کے لیے لڑ رہے ہیں جبکہ ان کا تعلق اور واسطہ اور فنڈنگ انڈیا سے آتی ہے۔
جب کہ دوسری جانب دوسری تنظیم جہاد کا راگ الاپتی نظر اتی ہے۔بیک وقت دو حملے ہونا اس چیز کی نشاندہی ہے کہ ان تنظیموں کا کنٹرولر ایک ہی ہے۔