ڈیزائنر Designer-عظیم تخلیق کار
تحریر:اسامہ خان دولتانہ
ڈیزائنر Designer-عظیم تخلیق کار
The intelligent universe سر فریڈ ہائل ماہر طبیعات کی کتاب ہے۔
اس میں وہ لکھتے ہیں کہ
"یہ اتفاق کہ اعلی زندگی کی شکلیں اس طرح وجود میں اگئی ہوں گی کا ایک دوسرے اتفاق کے ساتھ موازنہ کیا جا سکتا ہے کہ ایک بگولے نے جو کوڑے کباڑ کے ایک ڈھیر میں سے گزر رہا تھا
۔ وہاں موجود سامان کو جوڑ کار ایک بوئنگ 747 کھڑا کر دیا گیا ہوگا "
ملحدانہ سائنس خود تعصب کا شکار ہے۔اگر اس کو ازادی تصور کیا جاتا ہے کہ خدا کا انکار ہی سائنس کو بہت اگے لے کر جا سکتا ہے۔پھر اس بات کو بھی ماننا چاہیے کہ خدا کا تصور بھی سائنس کو بہت اگے لے کر جا سکتا ہے کیونکہ غیر متعصب سائنس دانوں نے تخلیق creationism اور بہترین یا دانشمندانہ ڈیزائن یعنی intelligent design سائنسی شہادتوں سے ثابت کیا ہے کہ تمام جاندار اشیاء کو اللہ نے تخلیق کیا ہے۔
ملحدانہ سائنس یہ چاہتی ہے کہ مذہب کے مقابلے میں سائنس کو لایا جائے یہ کہنا کہ مذہبی سائنسدان متاثب ہوتے ہیں اور وہ محدود سوچ رکھتے ہیں یہ بالکل غلط ہے در حقیقت یہ راگ الاپنے کے بعد لوگوں کو یہ محسوس کروایا گیا کہ مذہب سائنس کی راہ میں رکاوٹ ہے جبکہ ملحد سائنس دان خود تعصب سے بھرے ہوئے ہیں اور قسم کھائی ہوئی ہے کہ خدا کا اقرار نہیں کرنا ۔
اگر مذہب عالم میں سے کوئی مذہب تو ہم پرستی کی وجہ سے سائنس کی مخالفت کرے بھی تو اسلام اس کے برعکس کو تحریک دیتا ہے اللہ نے خود قران میں کئی جگہ فرمایا ہے
سورہ روم آیت 22
وَ مِنْ اٰیٰتِهٖ خَلْقُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ اخْتِلَافُ اَلْسِنَتِكُمْ وَ اَلْوَانِكُمْؕ-اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّلْعٰلِمِیْنَ(22)
ترجمہ:
اور آسمانوں اور زمین کی پیدائش اور تمہاری زبانوں اور رنگوں کا اختلاف اس کی نشانیوں میں سے ہے، بے شک اس میں علم والوں کے لئے نشانیاں ہیں ۔
سورہ بقرہ آیت 164)
بے شک آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے میں، اور رات اور دن کے بدلنے میں، اور جہازوں میں جو دریا میں لوگوں کی نفع دینے والی چیزیں لے کر چلتے ہیں، اور اس پانی میں جسے اللہ نے آسمان سے نازل کیا ہے پھر اس سے مردہ زمین کو زندہ کرتا ہے اور اس میں ہر قسم کے چلنے والے جانور پھیلاتا ہے، اور ہواؤں کے بدلنے میں، اور بادل میں جو آسمان اور زمین کے درمیان حکم کا تابع ہے، البتہ عقلمندوں کے لیے نشانیاں ہیں۔
اسی طریقے سے سورۃ الرعد
ﷲ وہ ہے جس نے آسمانوں کو بغیر ستونوں کے بلند کر رکھا ہے کہ اسے تم دیکھ رہے ہو ( الرعد2)۔
اے لوگو ! اپنے اس رب کی عبادت کرو جس نے تمہیں اور تم سے پہلے کے لوگوں کو پیدا کیا تاکہ تم پرہیز گار بن جاؤ جس نے تمہارے لئے زمین کو فرش اور آسمان کو چھت بنایا اور آسمان سے بارش کو برسایا پھر اس سے تمہاری روزی کیلئے پھل نکالے ، پس جانتے بوجھتے اﷲ کے لئے شریک مقرر نہ کرو ( البقرۃ22,21)۔
جب میں یہ ایت پڑھ رہا تھا تو میرے رونگٹے کھڑے ہو گئے جب اللہ نے ایک ترتیب کے ساتھ بیان کیا کہ زمین کو فرش اور عثمان کو چھت بنایا اور اسمان سے بارش کو برسایا تو مجھے یہ تخلیق زمین کی طرف لے گئی سائنس دانوں کے مطابق جب زمین ٹھنڈی ہو رہی تھی تو یہاں پر لاکھوں سال بارش برستی رہی۔پھر یہاں سوال پیدا ہوتا ہے کہ جب بارش برستی رہی تو اس وقت تو سمندر بھی نہیں تھے تو پانی کہاں سے ایا تھا۔تو پھر سائنس ہی اس کا جواب دیتی ہے کہ خلا میں سے بڑے بڑے پتھر پانی کو لے کر زمین پر ائے تھے۔
اس طرح کی بے شمار ایات قران مجید فرقان حمید میں موجود ہیں جہاں پر اللہ پاک نے غور و فکر کرنے کا کہا ہے۔اللہ پاک نے قران میں کہیں بھی مشاہدات اور تجربات کرنے سے نہیں روکا بلکہ ان کی تحریک کو مضبوط کیا ہے غور و فکر کرنے کا کہہ کر۔
لہذا موضوع کی طرف واپسی اتے ہیں ایسے سائنس دانوں کے ناموں کے انبار لگے ہوئے ہیں جو کہتے ہیں کہ اس دنیا کو بنانے کے پیچھے ایک خدا ہےبقول Johannes Kepler
"ہمیں بطور خدا کے غریب اور نالائق خادمین کے اس کی دنائی کی عظمت اور اس کی طاقت کو دیکھناہے اور پھر اس کے سامنے سر تسلیم خم کر دینا ہے "
عظیم ماہر طبیعات ولیم تھامپسن یہ ایک عظیم سائنس دان تھے جن کا مذہب عیسائی تھا اور یہ خدا پر ایمان رکھتے تھے۔یہ کہتے ہیں کہ جب سائنس زندگی کے اغاز پر نگاہ ڈالتی ہے تو وہ ایک عظیم قوت کی موجودگی کی تصدیق کر دیتی ہے۔
اکسفورڈ یونیورسٹی کے شعبہ طبیعات کے پروفیسر رابرٹ میتھیوز نے اس حقیقت کا اظہار اپنی کتاب میں کیا۔
ان کی بات کا مفہوم یہ ہے کہ تخلیق انسان کسی معجزے سے کم نہیں۔
ایسے بے شمار سائنسدان ہیں جو یہ یقین رکھتے ہیں کہ کائنات کو بنانے والا ایک خدا ہے ان میں سے کچھ کے نام میں یہاں مینشن کرنا چاہوں گا
رابرٹ بوائل ماڈرن کیمسٹری میں بابا تصور کیا جاتا ہے ۔
Jona William petty ایک مشہور سائنسدان ہیں ۔
گریگوری مینڈیل بابا جینیات تصور کیا جاتا ہے اور اس نے ڈاروینیت کے نظریے کو مسترد کیا تھا۔
لوئس پیچور بیکٹریالوجی میں ایک بڑا نام ہے۔
جان ڈالٹن جوہری نظریے کا باپ تھا ۔
بلائز پاسکل Blaise Pascal ایک عظیم ریاضی دان تھا ۔
جان رے برٹش نیچرل ہسٹری کے لیے ایک بے حد اہم اور بڑا نام ہے
اسی اس طرح مزید
نکولوس سٹینو یہ وہ سائنس دان ہیں جنہوں نے زمین کی تہوں کا پتہ لگایا تھا
Carolous حیاتی تقسیم کا بابا linnaeus
جان کوویر
میتھ یو مارے
تھامس اینڈرسن
ائزک نیوٹن
فریڈے faraday
کیلون Kelvin
میکسویل
یہ تمام سائنس کے بڑے نام ہیں اور یہ تمام کے تمام خدا کے وجود کے انکاری ہرگز ہرگز نہیں تھے۔
یہ تمام سائنس دان خدا کو مصور مانتے تھے اس کو عظیم تخلیق کار مانتے تھے۔
یعنی یہ سب خدا کو ذہین تخلیق کار مانتے تھے