پیسے کی نفسیات کیا ہے
پیسے کی نفسیات کیا ہے
آپ ایک مقناطیس کی مانند ہیں
کشش کا قانون بنا کسی ناکامی کے آپ کو ہر وہ چیز عطا کر رہا ہے جو آپ نے عطا کی ہے اپ مقناطیس کی طرح چیزوں کو کھینچتے ہیں اور زندگی میں صحت دولت تعلقات اپنا پیشہ اور ہر طرح کے واقعے کا تجربہ اسی صورت میں کرتے ہیں جو آپ کی دی گئی سوچ اور احساسات پر منحصر ہے
دولت کے متعلق مثبت سوچ اور احساسات رکھیں گے تو آپ مثبت لوگ اور حالات و واقعات کو اپنی جانب کشش کریں گے جو اپ کو مزید دولت فراہم کریں گے دولت کے متعلق منفی سوچ اور احساسات رکھیں گے تو آپ منفی لوگ اور حالات و واقعات کو اپنی جانب کشش کریں گے
"انسانیت شعوری طور پر محبت کے قانون کی پیروی کرے گی یا نہیں میں نہیں جانتا۔مگر اس سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا یہ قانون اسی طرح کام کرے گا جیسے کشش ثقل کا قانون کام کرتا ہے چاہے ہم اسے قبول کریں یا نہ کریں "
مہاتما گاندھی
جس انداز میں آپ اپنی سوچ اور احساسات رکھیں گے اسی انداز میں کشش کا قانون آپ کو جواب دے گا اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کی سوچ اور احساسات اچھے ہیں یا برے آپ ان کا اظہار کر رہے ہیں اور یہ بالکل اسی انداز میں خود بخود آواز کی گونج کی مانند آپ تک واپس آئیں گے اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ اپنی سوچ اور احساسات کو بدل کر اپنی زندگی بدل سکتے ہیں مثبت سوچ اور خیالات رکھیں گے تو آپ اپنی پوری زندگی بدل دیں گے۔