پاکستان میں ٹیکس چوروں کی شامت آگئی
پاکستان میں ٹیکس چوروں کی شامت آگئی
گزشتہ روز شہباز شریف کے ساتھ ایف بی ار کے اعلی سطحی وفد کی ملاقات ہوئی۔اس ملاقات میں ٹیکس کے حصول اور وصولی کے حوالے سے پلاننگ کی گئی ہے۔
ملاقات میں ایف بی آر کے چیئرمین ملک امجد ڈیوانہ نے بھی شرکت کی جنہوں نے وزیراعظم کو اٹومیشن، ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے ، برامد کندگان کو ریفنڈز کی ادائیگی اور سمگلنگ اور ٹیکس چوری روکنے کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔
چیئرمین ایف بی آر نے یہ بھی کہا کہ ہماری ٹیم اس وقت 15 لاکھ نئے لوگوں کو ٹیکس ادائیگی کے لیے لانے کی کوشش کر رہی ہے۔