پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ، انڈیکس میں 953 پوائنٹس کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ، انڈیکس میں 953 پوائنٹس کمی
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان 100 انڈیکس میں 953 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے
مارکیٹ کی شروعات میں میلہ جولا رجحان رہا تاہم بعد ازاں اسٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی اور کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 953 پوائنٹس کم ہوکر 64 ہزار 801 پر آگیا۔
آج بازار میں 32 کروڑ 17 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کےکاروبار کی مالیت 10.85 ارب روپے رہی۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 132 ارب روپےکم ہوکر 9 ہزار 228 ارب روپے ہے۔