وزیر داخلہ محسن نقوی کا سندھ کے حوالے سے اہم اعلان

وزیر داخلہ محسن نقوی کا سندھ کے حوالے سے اہم اعلان

سکھر ( رپورٹ۔امداد علی گل کلوڑ )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کراچی و کچے کے علاقوں سمیت سندھ بھر میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے وفاقی و صوبائی حکومتیں ملکر کام کرینگی، ہم صوبائی حکومت کے ساتھ ہر سطح پر تعاون کرینگے۔ بھی کام کرنے کا وقت ہے، سیاست وہ کریں، یہ سیاست کا وقت نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ سکھر کے موقع پر نادرا دفتر کے دورے،

افسران سے ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. انکے ہمراہ چیرمین ضلع کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ سمیت افسران بھی موجود تھے. وزیر داخلہ محسن نقوی نے مزید کہا کہ کراچی اور کچے کے علاقوں میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے، قانون کی رٹ منوانے کے لئے وفاقی و صوبائی حکومتیں ملکر میٹنگ کرینگی۔ کچے کے علاقوں کی صورتحال جاننے کے لئے سکھر آیا ہوں، یہاں 2007سے پاسپورٹ آفس بھی زیر تعمیر ہے، اسے 6ماہ میں مکمل کرینگے جبکہ نادرا آفس شہر سے باہر ہونے کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے، اس لئے ہم کوشش کرینگے کہ جلد نادرا آفس شہر میں قائم کریں تاکہ شہریوں کے مسائل حل ہوسکیں.

Share
Share
Share
Share
Share

More News and Articles