وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کاچوتھا اجلاس
وزیرِاعلیٰ مریم نواز نے ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کے لیے واٹر چارجز بڑھانے سے روک دیا۔
اجلاس میں پرائیویٹ سیکٹر ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کے لیے واٹر چارجز میں اضافے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔
ہائیڈور پاور پراجیکٹس واٹر چارجز میں اضافے سے بجلی مزید مہنگی ہونے کا اندیشہ تھا۔
چارجز بڑھانے سے ریونیو بڑھے گا لیکن بجلی کی قیمت میں اضافہ ہوسکتا ہے، مخالفت کریں گے۔ مریم نواز شریف
سالڈ ویسٹ مینجمنٹ آؤٹ سورسنگ ماڈل، وزیرِاعلیٰ مریم نواز کی مجوزہ سینی ٹیشن چارجز کم کرنے کا حکم۔
وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے محکمہ بلدیات کو مجوزہ سینی ٹیشن چارجز میں 50 فیصد سے زائد کم کرنے کی ہدایت کردی۔
پنجاب میں 19.85 ملین رہائشی یونٹس، 20 لاکھ کمرشل یونٹس ہیں۔ بریفنگ
5 مرلہ تک 300 روپے، 10 مرلہ کے گھر پر 500 روپے سینی ٹیشن چارجز لگانے کا فیصلہ
دیہی علاقوں میں دس مرلہ تک 200 اور دس مرلہ سے بڑے گھروں پر 500 سینٹری چارجز لاگو ہونگے۔ بریفنگ
685 ملین روپے سے 2 سڑکوں کی تعمیر کے لیے پی ایس ڈی پی 2023-24 کے فنڈز کے اجراء کی منظوری
لوئر ٹوپا مری سے چوک پنڈوری براستہ کوٹلی ستیاں 123 کلومیٹر طویل سڑک تعمیر کی جارہی ہے۔ بریفنگ
صالم سے سرگودھا براستہ بھلوال اجنالہ 47 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر مکمل کی جائے گی۔ بریفنگ
گرین پاکستان پروگرام کے لیے فنڈز کی منظوری
پنجاب ریونیو اتھارٹی ایپلٹ ٹریبونل کے اکاؤنٹس گروپ ممبر کے لیے الاؤنس کی منظوری
اولڈ ایج ہوم میں رہائش پذیر 10 خواتین کے لیے حج کا وعدہ پورا، 20 ملین فنڈز کی منظوری
حج پر جانے والی خواتین کو خود روانہ کروں گی۔ مریم نواز شریف
سالانہ ترقیاتی پلان 2023-24 میں سپورٹس کمپلیکس گاؤ شالا لاہور پراجیکٹ شامل کرنے کی منظوری
ٹھالیاں سے سنگ جانی راولپنڈی رنگ روڈ فیزٹو کی فیزیبلٹی اور ڈیزائن کنسلٹنسی سروسزکے لیے پی سی ٹو کو بطور سپلیمنٹری پراجیکٹ شامل کرنے کی منظوری
لاہور اور فیصل آباد میں 400 واٹر فلٹریشن پلانٹس کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کی منظوری
فلٹریشن پلانٹس کے سولرسسٹم کی انسٹالیشن اور10 سال کے لیے آپریشنل اینڈ مینجمنٹ کی منظوری
پنجاب کے بارڈرز پر چیک پوسٹ کی تعمیر کے پروگرام کو سالانہ ترقیاتی پروگرام 2023-24 میں شامل کرنے کی منظوری
موبائل ایپلیکیشن ای پے پنجاب پر دی جانے والی سروسز پر پی آئی ٹی بی کے لیے سروس چارجز کی منظوری
سیلز ٹیکس کی ادائیگی پر 100 روپے اور دیگر ٹرانزیکشنز پر 15 روپے سروسز چارجز لاگو ہونگے۔ بریفنگ
2019 سے ابھی تک ای پے پنجاب سے 54 لاکھ ٹرانزیکشنز ہوئی ہیں۔ بریفنگ
فیروز پور روڈ سے گارمنٹس سٹی کے لیے 306 ملین روپے سے ایکسس روڈ تعمیر کی جائے گی۔ بریفنگ
سینیئر وزیر مریم اورنگزیب، وزیرِ خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمٰن، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سیکرٹریز خزانہ، قانون، آئی اینڈ سی، انفارمیشن اینڈ کلچر، چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور دیگر کی شرکت