مصر نے رفح پر قبضے کے حوالے سے اسرائیل کو خبردار کر دیا
مصر نے اسرائیل کو رفح شہر پر قبضے کے خلاف سختی سے خبردار کیا ہے، جو تقریباً ڈیڑھ ملین بے گھر فلسطینیوں کی آخری پناہ گاہ ہے اسرائیل اگر قبضہ کرے گا تو اس کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔
مصری وزیر خارجہ سمیح شکری
اس سے پہلے اسرائیل نے امریکہ کے ساتھ بھی اس مسئلے میں مشاورت کی تھی جس پر امریکی صدر جوبائیڈن نے صاف انکار کر دیا تھا امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیل کے اس عمل کی حمایت سے انکار کر دیا تھا جس پر اسرائیلی وزیراعظم سخت ناراض ہوئے تھے۔
اسرائیل کے اندرونی ذرائع کے مطابق اسرائیل اس وقت رفح شہر کو اپنے گلے کی ہڈی سمجھتا ہے جس کو نہ تو وہ اگل پا رہا ہے نہ نگل پا رہا ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ اسرائیل پوری غزہ پٹی کو فتح کر کے اپنے ساتھ ملانا چاہتا تھا تاکہ غزہ میں موجود فلسطینی مسلمان مصر کے راستے بیشتر ممالک میں بکھر جائیں۔جبکہ مصر نے بارڈر بند کر دیا اور رفح شہر ہی تمام 15 لاکھ فلسطینی مسلمانوں کی رہائش بن گیا اب اگر اسرائیل اس شہر پر حملہ کرتا ہے تو اسرائیل کو سخت سے سخت مزاحمت اور بدنامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
اس لیے اسرائیل یہ بار بار کوشش کر رہا ہے کہ وہ رفح سمیت پوری غزہ پٹی کو اپنے نقشے میں شامل کرے اور مصر کسی طریقے سے اس چیز پر امادہ ہو کہ وہ غزہ کے لوگوں کو اپنے ملک میں یا اپنے ملک کے راستے دوسرے ممالک میں جانے دے۔
جب کہ مصر کے وزیر نے اس حوالے سے سختی سے اسرائیل کو خبردار کر دیا ہے۔