Warning: Undefined array key "accepted_args" in /home/u968055054/domains/tddurdu.com/public_html/wp-includes/class-wp-hook.php on line 441
مستقبل کی اسپیس ایکس اسٹارشپ دیگر سولرسسٹمز کا سفر کرے گی - tddurdu.com

مستقبل کی اسپیس ایکس اسٹارشپ دیگر سولرسسٹمز کا سفر کرے گی



مستقبل کی اسپیس ایکس اسٹارشپ دیگر سولرسسٹمز کا سفر کرے گی

مستقبل کی اسپیس ایکس اسٹارشپ دیگر سولرسسٹمز کا سفر کرے گی

 

مستقبل کی اسپیس ایکس اسٹارشپ دیگر سولرسسٹمز کا سفر کرے گی

اسپیس ایکس اسٹار شپ راکٹ 2030 تک مریخ پر ہوگا اور مستقبل اسٹار شپ کا ورژن ستاروں کے درمیان سفر کرے گا، ان خیالات کا اظہار اسپیس ایکس ٹیکنالوجی نامی کمپنی کے مالک ایلون مسک نے کیا،

کمپنی نے راکٹ کی تیسری آزمائشی پرواز کے بعد بڑی پیش رفت کا جشن منایا۔

ایلون مسک کو اس صدی کا سب سے اہم انسان مانا جاتا ہے انہوں نے ٹیکنالوجی کے میدان میں دنیا کو دنگ کردینے والے تجربات اور ایجادات کیے ہیں۔ایلون مسک نے ناسا کو بھی ٹیکنالوجی کے میدان میں مات دے دی ہے۔

انہوں نے اس سٹار شپ کے تجربے پر کہا کہ یہ سٹار شپ ہمارے پورے نظام شمسی اور اس کو عبور کرنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے،

سٹار شپ کا مستقبل کا ورژن "دوسرے سٹار سسٹمز کا سفر کرے گا، مسک نے عہد کیا کہ یہ "مستقبل کی سٹار شپ” موجودہ نسل سے بہت بڑی اور زیادہ جدید ہوگی

لیکن مستقبل کی اسٹار شپ کے حوالے سے مسک نے ابھی تک کوئی اعلان نہیں کیا کہ وہ کب تک اس پر کام شروع کریں گے کیونکہ دوسرے سولر سسٹم میں سفر کرنے کے لیے کچھ تکنیکی رکاوٹیں بھی ہیں جن کا دور کرنا بہت لازم ہے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ ابھی تک فکشن موویز میں ہی قابل عمل ہو چکا ہے حقیقی زندگی میں اس حوالے سے ابھی تک کوئی تجربہ نہیں کیا گیا لیکن ہمارے سولر سسٹم سے باہر دوسرے سولر سسٹم میں داخل ہونے کے لیے بہت ساری رکاوٹیں ہیں جن کو دور کرنا بہت لازم ہے۔

دوسرے سولر سسٹم کے باہر چٹانوں کی سردی بھی موجود ہیں اگر کوئی سٹار شپ وہاں تک جانے کا قابل ہوتا ہے تو اس کے اندر یہ سہولیات بھی ہونی چاہیے کہ وہ ان سرحدوں کو عبور کر سکے۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یا ناممکن نہیں ہے لیکن ابھی تک یہ ہوا صرف فلموں میں ہی ہے۔

اگر کوئی بھی اسٹار شپ وہاں تک جاتا ہے اور ان کو عبور کرتا ہے تو یہ دنیا اور انسان ایک نئے دور میں داخل ہو جائے گا جس سے ایک سولر سسٹم سے نکل کر دوسرے سولر سسٹم میں جانا نہایت ہی اسان ہو جائے گا۔فلموں میں دیکھی جانے والی دنیا حقیقت میں بن جائے گی۔

یہ کھوج اور ٹیکنالوجی دنیا کے نظام اور سائنس کو بدل کر رکھ دے گی جس سے دوسرے سیاروں پر آبادی کرنا اور رہائش کرنا اور سفری سہولیات نہایت آسان اور تیز ترین ہو جائیں گی۔

شیطان کی قید وقتی اور عارضی ہے

Share
Share
Share
Share
Share

More News and Articles