محکمہ سول ڈیفنس سیالکوٹ غیر قانونی منی پٹرول پمپ اور غیر قانونی گیس ریفیلنگ کے خلاف کاروائی
ابوولید خاں نائب صدر ضلع سیالکوٹ پاکستان انٹرنیشنل میڈیا کونسل آفیشل گروپ
محکمہ سول ڈیفنس سیالکوٹ کی دھیرا سندھا، بڈیانہ، بھوتھ کینٹ، بھڑتھ، حاجی پورہ، شہاب پورہ اور ماڈن ٹاؤن میں غیر قانونی منی پٹرول پمپ اور غیر قانونی گیس ریفیلنگ کے خلاف کارروائی
متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج اور سامان کو قبضہ میں لے کر دوکانوں کو سیل کر دیا گیا۔
سول ڈیفنس سیالکوٹ کے افسران کا کہنا تھا کہ ایسا غیر قانونی کام کرنے والے افراد کے خلاف یہ کریک ڈاؤن بلاتفریق جاری رہے گا