متحدہ عرب امارات نے عثمان خان کو بین کر دیا
متحدہ عرب امارات میں عثمان خان کو بین کر دیا تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مایا ناز کھلاڑی عثمان خان کو متحدہ عربہ امارات نے بین کر دیا ہے یہ بین ان پر پانچ سال کے لیے لگایا گیا ہے ان پانچ سالوں میں وہ کسی بھی قسم کی متحدہ عرب امارات میں ہونے والی کرکٹ کو نہیں کھیل سکتے۔
یہ بین ان پر امارات کرکٹ بورڈ کی جانب سے لگایا گیا ہے جس کو ای سی بی کہا جاتا ہے انہوں نے کہا ہے کہ عثمان خان عرب امارات کی قومی ٹیم انٹرنیشنل ہونے والی دو لیگز میں حتی کہ ابوظہبی میں ہونے والی لیگز میں بھی حصہ نہیں لے سکیں گے۔
2029 تک عثمان خان عرب امارات کے ساتھ تعلق رکھنے والی کسی بھی لیگ میں حصہ نہیں لے سکتے خواہ وہ لیگ ٹی 10 لیگ ہو یا انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی لیگ ہی کیوں نہ ہو
امارات بورڈ کا کہنا ہے کہ عثمان خان نے امارات بورڈ کے ساتھ تعلقات کو غلط سمت دی ہے اور انہوں نے ان تعلقات کو غلط استعمال کیا ہے جس وجہ سے عثمان خان پر پانچ سال تک ہر وہ ایونٹ جس کا تعلق عرب امارات سے ہوگا کھیلنے پر پابندی عائد کی جاتی ہے