متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشیں ایک شخص ہلاک
متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشیں ایک شخص ہلاک۔ یہ طوفانی بارشیں ایک سال میں دوسری دفعہ آ چکی ہیں۔ ان بارشوں کی وجہ گلوبنگ وارمنگ میں تیزی سے تبدیلیاں بتائی جاتی ہیں۔ جس سے موسم کا متغیر ہو جانا، سب سے زیادہ متحدہ عرب امارات پر اثر انداز ہو رہا ہے۔ جبکہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ ساتھ بحرین میں بھی بارش دیکھنے کو ملی۔ لیکن متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشوں نے زندگی کا نظام درہم برہم کر کے رکھ دیا ہے۔ اس سے کافی جگہ پر گیس اور بجلی کی شارٹیج دیکھنے کو مل رہی ہے۔
متحدہ عرب امارات حکومت نے حفاظتی تدابیر بتاتے ہوئے، تمام ملازمین کو آج بدھ کے روز بھی گھروں سے کام کرنے کا کہا ہے۔ آج تمام ملازمین گھروں سے ریموٹ جاب کریں گے۔
حکومت نے عوام سے کہا ہے کہ وہ گھروں میں رہیں اور اپنی حفاظتی تدبیروں کو مدنظر رکھیں۔ آج شام چھ بجے بھی موسم کو خطرناک کہا گیا ہے۔ جس سے کسی قسم کا جانی و مالی نقصان ہو سکتا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں اس وقت بارشوں کی سیلابی صورتحال ہے۔ پانی کا سڑکوں پر جمع ہو جانے سے سڑکیں بند ہیں۔ سفر کرنا اس وقت نہایت ہی مشکل ہے۔