Warning: Undefined array key "accepted_args" in /home/u968055054/domains/tddurdu.com/public_html/wp-includes/class-wp-hook.php on line 441
مایوس کیوں ہوتے ہو؟ - tddurdu.com

مایوس کیوں ہوتے ہو؟

مایوس کیوں ہوتے ہو؟

مایوس کیوں ہوتے ہو؟

تحریر،

ابوولید خاں نائب صدر ضلع سیالکوٹ پاکستان انٹرنیشنل میڈیا کونسل آفیشل گروپ

کیوں مایوس ہو جاتے ہو لوگوں کی باتوں سے؟ کیا تم نہیں جانتے تمہارے بکھرے وجود کو سمیٹنے کے لیے تمہارا اللہ تمہارے ساتھ ہے
کیوں اندھیرے سے گھبرانے لگتے ہو؟ کیا تم نہیں جانتے اس اندھیرے کے بعد سویرا لانے والا تمہارا اللہ تمہارے ساتھ ہے
تم نے اتنی جلدی کیوں ہار مان لی؟ کیا تم نہیں جانتے بے بسی کے بعد مدد کرنے والا تمہارا اللہ تمہارے ساتھ ہے
ذرا سی آزمائش سے کیوں اس قدر کمزور پڑ گے؟
کیا تم نہیں جانتے آزمائش میں ڈال کر پھر اس سے نکالنے والا تمہارا اللہ تمہارے ساتھ ہے
کیوں نصیب کا لکھا سمجھ کر ہار مان لی تم نے؟
کیا تم نہیں جانتے دعا سے نصیب کے لکھے ہوئے کو بدلنے والا تمہارا اللہ تمہارے ساتھ ہے
کیوں ادھورے خوابوں کو ناممکن سمجھ بیٹھے تھے؟
کیا تم نہیں جانتے معجزوں پہ قدرت رکھنے والا تمہارا اللہ تمہارے ساتھ ہے

Share
Share
Share
Share
Share

More News and Articles