صدر آصف علی زرداری سے شعبہ جواہرات اور جیولری کی ترقی کے حوالے سے ملاقات
اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری سے شعبہ جواہرات اور جیولری کی ترقی کے حوالے سے ملاقات
ملاقات میں پاکستان جیمز اینڈ جیولری ڈویلپمنٹ کمپنی کےسی ای او سمیت اعلیٰ سرکاری حکام کی شرکت
ملکی جواہرات اور جیولری کے شعبے کی ترقی پر توجہ دینا ہوگی، صدر مملکت
پاکستان کی قیمتی پتھروں کی مصنوعات کی بہتر مارکیٹنگ اور تشہیر کی ضرورت ہے ، صدر مملکت
قابلِ قدر مصنوعات کی برآمد ات سے پاکستان قیمتی زرمبادلہ کما سکتا ہے ، صدر مملکت
پاکستان کے جواہرات اور زیورات کے شعبے میں ترقی کی بڑی صلاحیت ہے ، صدر مملکت
ملکی ترقی کیلئے جیمز اور جیولری کے شعبے سے بھرپور استفادہ کرنا ہوگا، صدر مملکت
جیمز اور جیولری میں سرمایہ کاری کیلئے غیر ملکی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی ، صدر مملکت
غیر ملکی سرمایہ کاری سے ملکی معیشت بہتر بنانے ، مقامی آبادی کیلئے روزگار کے مواقع کھولنےمیں مدد ملے گی ، صدر مملکت
صدر مملکت کا جواہرات اور جیولری کے شعبے میں تنوع لانے، صنعتوں کے فروغ کی ضرورت پر بھی زور
مقامی افرادی قوت کی تربیت اور ہنر مندی میں اضافے پر توجہ دینا ہوگی ، صدر مملکت
سی ای او پاکستان جیمز اینڈ جیولری ڈویلپمنٹ کمپنی نے شعبے کی ترقی کیلئے اسٹریٹجک پلان کے بارے میں آگاہ کیا