Warning: Undefined array key "accepted_args" in /home/u968055054/domains/tddurdu.com/public_html/wp-includes/class-wp-hook.php on line 441
سولر کی نئی ٹیکنالوجی نے سولر پینل کی مارکیٹ کریش - tddurdu.com

سولر کی نئی ٹیکنالوجی نے سولر پینل کی مارکیٹ کریش

سولر کی نئی ٹیکنالوجی نے سولر پینل کی مارکیٹ کریش

سولر کی نئی ٹیکنالوجی نے سولر پینل کی مارکیٹ کریش

‏پیپر شیٹ کی طرح دیوار پر آویزاں ہونے والی سولر نے مارکیٹ کا روخ تبدیل کردیا ۔ پرانے سولر پینل کی مارکیٹ تباہ کردی ہے۔کیونکہ شیٹ کی طرح سولر کا ریٹ بھی بہت کم ہے اور طاقت اور انرجی زیادہ ہے ۔ یہ سولر پیپر نہ تو طوفان میں ٹوٹتے ہیں اور نہ اس کیلئے بڑے بڑے فریم بنانے کی ضرورت ہے ۔

یہ سولر پیپر آپ اپنی دیواروں پر چھتوں پر اور صحن میں بھی چسپاں کر سکتے ہیں ان سولر پیپر کے خراب ہونے کا خطرہ بہت کم ہوتا ہے اس کے اوپر آپ برف گرا سکتے ہیں اور چیک کر سکتے ہیں جیسا کہ طوفانی بارشوں میں برف کے گولے گرتے ہیں آندھیوں میں مٹی اور اس کے بعد آپ اس کو پانی کے ساتھ دھو کر بھی چیک کر سکتے ہیں

جو کہ ایک بہت ہی بہترین چیز ہے ان تمام عوامل کے باوجود بھی یہ پیپر خراب نہیں ہوتے اور اپنی پوری صلاحیت کے ساتھ بجلی پیدا کرتے ہیں اس میں سب سے اچھی بات یہ ہے کہ یہ سولر پلیٹوں کی نسبت بہت سستے اور آسانی سے لگنے والے ہیں ان کی انسٹالیشن پر بھی بہت ہی کم خرچہ آتا ہے جبکہ سولر پلیٹوں کے طرح یہ کام کرتے ہیں۔ سولر پلیٹوں کو فریم کے اوپر جوڑنا پڑتا ہے جبکہ فریم کا ہی ریٹ پاکستان میں لاکھوں روپے بن جاتا ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ پاکستان میں اس ٹیکنالوجی کے متعارف ہوتے ہی جلد یہ عام عوام کی پہنچ میں ہوگی اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ کم قیمت ہے اور بہت ہی مناسب قیمت پر میسر بھی ہے اس کے اوپر خرچہ کم آتا ہے اسی وجہ سے اس پیپر نے سولر پلیٹ کی مارکیٹ کو کریش کر دیا ہے جس سے غیر قانونی طور پر ذخیرہ کرنے والے لوگوں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔

Share
Share
Share
Share
Share

More News and Articles