روس ایران کو اپنے جدید ترین طیارے دینے جا رہا ہے
روس ایران کو اپنے جدید ترین طیارے دینے جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق روس اپنے جدید ترین لڑاکا طیارے ایس یو 35 ایران کو دینے جا رہا ہے۔ تاکہ وہ مستقبل قریب میں اسرائیل یا کسی دوسرے ملک یا خاص کر امریکہ کی جانب سے کیے جانے والے حملے کے خلاف اپنا دفاع ممکن بنا سکے۔
حالیہ جاری کشیدگی میں ایران اور اسرائیل کے معاملے میں امریکہ نے مستقل مزاجی دکھائی ہے۔ لیکن اسرائیل اس وقت دوبارہ سے ایران پر حملے کی تیاری کر رہا ہے۔
جبکہ اسرائیل اور امریکہ باہمی طور پر روس پر بھی حملہ کرنے کی تیاری کر رہے ہیں جس کو روس اچھے طریقے سے بھانپ چکا ہے۔ اس لیے روس ایران کے ساتھ اپنی قرابت کو مزید بڑھانے اور تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے ایران کو اپنے جدید طیارے فراہم کرنے کے لیے پرعزم دکھائی دیتا ہے۔ تاکہ ایران اپنا دفاع یقینی بنا سکے۔