خواب میں کتے کو دیکھنا 16 تعبیریں

خواب میں کتے کو دیکھنا 16 تعبیریں
team tdd urdu

خواب میں کتے کو دیکھنا 16 تعبیریں

خواب میں کتے کو دیکھنا 16 تعبیریں

خواب میں کتا دیکھنا

خواب میں کتا دیکھنا خواب دیکھنے والے کے لیے اشارہ ہے کہ اس نے کسی مہربان اور کمینے دشمن کو دیکھا ہے۔

خواب میں کتا حملہ آور دیکھنا

خواب میں کتے کو خود پر حملہ آور دیکھنا اس چیز کی دلالت کرتا ہے کہ یا تو خواب دیکھنے والا شیطان کے جال میں پھنسے گا یا پھر دشمن سے مقابلہ ہوگا اور نقصان اٹھائے گا لہذا خواب دیکھنے والے کو چاہیے کہ وہ ان چیزوں سے بچنے کے لیے ایک معقول سی رقم صدقہ کرے اور  استغفار کثرت سے کرے۔

خواب میں کتے کو مرتے ہوئے دیکھنا

خواب میں کتے کو مرتے ہوئے دیکھنا خواب دیکھنے والے کے لیے خوشخبری کی نوید ہے۔اس سے مراد یہ ہے کہ یا تو دشمن کمزور ہوگا اور خواب دیکھنے والے کو فتح ملے گی یا پھر یہ کہ اس کو فتح ملے گی۔

خواب میں کتا سیاہ یا سفید دیکھنا۔

خواب میں سیاہ کتا یا سفید کتا دیکھنا اس کی مختلف تعبیریں ہیں ان میں سے سیاہ کتے کے حوالے سے ایک تعبیر یہ ہے کہ وہ ایک بد عقیدہ دشمن ہے۔کچھ ماہرین تعبیر نے سیاہ کتے سے مراد عرب میں سے دشمن لیا ہے جبکہ سفید کتے سے مراد عجم میں سے دشمن لیا ہے ۔

خواب میں کتا دیوانہ دیکھنا

خواب میں دیوانہ کتا دیکھنا اس سے مراد اہل علاقہ یا وہاں موجود لوگ یا اس معاشرے میں یا اپ دیکھنے والے کے خاندان میں بیماری پھوٹے گی یا وبا پھیلے گی اس لیے اس خواب کی تعبیر سے بچنے کے لیے صدقہ کریں اور کثرت سے استغفار کریں۔

خواب میں فرمانبردار کتا دیکھنا

خواب میں فرمانبردار کتا دیکھنا بھی اپنے معنی میں ایک خوشخبری والا خواب ہے اس خواب سے مراد دو تعبیریں ہیں ایک یہ کہ اپ کا دشمن آپ سے مغلوب ہو جائے گا اور اپ کو اس پر فتح ملے گی۔اس خواب کی دوسری تعبیر یہ ہے کہ اپ کو اپ کے کسی دوست سے فائدہ پہنچے گا۔

خواب میں کتا گھوڑے پر بیٹھے دیکھنا

اس خواب کی تعبیر خواب دیکھنے والے کے لیے یہ ہے کہ ایک ایسا شخص جو شرک کرتا ہے وہ خواب دیکھنے والے کی بیوی کے ساتھ جھگڑا کرے گا ۔

خواب میں دیوانے کتے کو ہلاک کرنا

خواب میں دیوانے کتے کو ہلاک کرنا اس سے مراد یہ ہے کہ بیماری اور وبا پر قابو پا لیا جائے گا اور یہ ختم ہو جائے گی۔

خواب میں کتے سے ڈرنا

خواب میں کتے سے ڈرنا خواب دیکھنے والے کے لیے ایک بہترین تعبیر ہے۔اس خواب سے مراد یہ ہے کہ خواب دیکھنے والا شیطان کے شر سے محفوظ رہے گا۔

خواب میں کتے کا خواب دیکھنے والے پر بھونکنا

خواب میں کتے کا خواب دیکھنے والے پر بھونکنا اس سے مراد یہ ہے کہ خواب دیکھنے والے کو کچھ لوگوں کی باتوں سے رنجش اور دکھ و ملال پہنچے گا اس لیے خواب دیکھنے والا ان سے بدلہ لے گا۔اور ان کو سزا دینے پر آمادہ ہوگا

خواب میں کتے کا دودھ پینا

خواب میں کتے کا یا کتیا کا دودھ پینا دونوں کی تعبیر ایک جیسی ہے اس سے مراد یہ ہے کہ خواب دیکھنے والا مال حرام جمع کرے گا اور خوف اور دہشت میں مبتلا ہوگا

خواب میں کتے کا کاٹنا

خواب میں کتے کا کاٹنا اس سے مراد یہ ہے کہ خواب دیکھنے والے کو دشمن کی طرف سے نقصان پہنچے گا لیکن خواب دیکھنے والا استقامت کے ساتھ مطمئن اور پرسکون رہے گا۔

خواب میں کتے کا گوشت کھانا

خواب میں کتے کا گوشت کھانا ایک بہترین معنی کے ساتھ خواب ہے اس سے مراد خواب دیکھنے والا اگر دیکھے کہ خواب میں وہ کتے کا گوشت کھا رہا ہے تو اس کے معنی ہیں کہ وہ دشمن پر فتح حاصل کرے گا

خواب میں کتے کو روٹی دینا

خواب میں کتے کو روٹی دینا اس سے مراد یہ ہے کہ خواب دیکھنے والے پر روزی فراغ ہوگی بے پناہ رزق ملے گا

خواب میں کتے کی دم دیکھنا

خواب میں کتے کی دم دیکھنا خواب دیکھنے والے کے لیے ایک مستقبل کے حوالے سے پیشن گوئی ہے یا موجودہ زندگی کے حوالے سے ایک اشارہ ہے اس سے مراد بیوی ہے اور وہ بیوی جو وفادار ہوگی یا ہے۔اس سے مراد کہ اگر اپ کی شادی نہیں ہوئی تو اپ کی بیوی وفادار ہوگی یا اگر شادی ہو گئی ہے تو اس کا معنی اپ کی بیوی وفادار ہے۔

خواب میں کتے کی طرح پانی پینا

یہ خواب ایک خوشخبری والا خواب ہے اس سے مراد خواب دیکھنے والا اپنی زندگی عیش و عشرت میں گزارے گا لیکن بلا اور فتنے میں بھی مبتلا ہوگا اپنا مال تھوڑا تھوڑا کر کے لوگوں میں بانٹے گا اور اپنے مال سے خیرات کرے گا۔

Share
Share
Share
Share
Share

More News and Articles