حکمت عملی والی شخصیت کون سی ہوتی ہے
حکمت عملی والی شخصیت کون سی ہوتی ہے
ایسی شخصیت رکھنے والے افراد انتشار یا پیچیدگی کی صورت میں بہترین حال یا راستہ تلاش کرنے کے قابل ہوتے ہیں یہ خوبی خداداد ہے جو سکھائی نہیں جا سکتی یہ افراد منفرد انداز سے سوچتے ہیں جس کے باعث یہ دنیا کو ایک نئے انداز اور نئے زاویہ نظر سے دیکھتے ہیں جہاں لوگ مسائل میں پھنس جاتے ہیں وہاں یہ افراد راستہ تلاش کر لیتے ہیں ۔
ان کے سوچنے اور معاملات کو سمجھنے کا انداز سب سے جدا ہوتا ہے یہ افراد زندگی کے ہر لمحے اور ہر معاملے میں مائنڈ فل ہوتے ہیں چنانچہ وہ چیزوں کو ویسے نہیں دیکھتے جیسے ان کے سامنے پیش کی جاتی ہیں بلکہ وہ چیزوں کو ویسا دیکھنے کے قابل ہوتے ہیں جیسی کہ وہ حقیقت ہیں یہ افراد خواہشات کی بجائے حقیقت پر مبنی متبادل راستے تلاش کر لیتے ہیں۔
ان افراد کی سوچ ہر وقت ایک خاص سوال کے گرد گھومتی ہے اگر ایسا ہو گیا تو کیا ہوگا ؟ ٹھیک ! اگر ویسا ہو گیا تو کیا ہوگا ؟ یہ سوال جب وہ اپنے سے بار بار کرتے ہیں تو انہیں آگے تک دیکھنے میں مدد ملتی ہے اس خوبی کی وجہ سے یہ افراد ان راستوں سے اپنی توجہ ہٹانے کے بھی قابل ہوتے ہیں جو انہیں کہیں لے جانے والے نہیں ہوتے جب راستے کا تعین ہو جاتا ہے تو اپنا لا ئحہ عمل تیار کرتے ہیں اور اصلاح عمل سے لیس ہو کر اپنے ہدف کی طرف حملہ آور ہوتے ہیں
کیا پاکستان 2025 کے چیمپین ٹرافی کی میزبانی کھو رہا ہے ؟
اس دوران بھی یہ افراد اگر ایسا ہوا تو کیا ہوگا ٹھیک اگر ویسا ہوا تو کیا ہوگا کا سوال اپنے آپ سے دہراتے رہتے ہیں۔
یہ سوال انہیں ہر بار کچھ نئے متبادل فراہم کرتا ہے اور وہ اپنے لائحہ عمل ترتیب دینے کے قابل ہوتے ہیں۔
یہ افراد فطری طور پر دور اندیش ہوتے ہیں اور اپنے مستقبل کو کہیں زیادہ واضح اور بہتر جانچنے کے قابل ہوتے ہیں یوں ان کی صلاحیت سے لوگ بہت متاثر ہوتے ہیں۔