جولائی1 سے ملازموں کے لیے نئی پینشن سکییم
جولائی1 سے ملازموں کے لیے نئی پینشن سکییم
یکم جولائی سے وفاقی حکومت ائی ایم ایف کے مطالبے پر موجودہ روایتی پینشن سیٹ اپ کو تبدیل کرنے کے لیے نہیں رضا کرانا سکیم متعارف کروا رہی ہے۔
تمام نئے بھرتی ہونے والے سرکاری ملازمین کو یکم جولائی سے نئی پینشن سکیم دی جائے گی ۔
جبکہ پرانے سرکاری ملازمین کو سرکاری بجٹ سے پینشن دی جائے گی حکومت ملازمین کو ان کی رضامندی سے نئی پینشن سکیم میں منتقل کر سکتی ہے
ایس ای سی پی یعنی سکیورٹیز ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے نئی پینشن اسکیم تیار کر لی ہے ایس ای سی پی نے حکومت کے ساتھ ساتھ نجی شعبے میں بھی نئی اسکیم کے نفاذ کی تجویز دی ہے ۔
ایس ای سی پی نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر فلحال پراویڈنٹ فنڈ دے رہا ہے یا کچھ ادارے گریجویٹی دے رہے ہیں۔
اس کی بجائے اسے صرف ملازمین کو رضا کرانا پینشن سکیم پیش کرنی چاہیے ایس ای سی پی نے دلیل دی کہ پراویڈنٹ فنڈ یا گریجویٹی ملازمین کو ریٹائرمنٹ پر باقاعدہ آمدنی فراہم نہیں کر رہی۔
لیکن اس کے برعکس اس سکیم کی خاص بات یہ ہے کہ اس سکیم کے تحت ملازمین کی پینشن کی سہولت ان کی سروس میں تبدیلی کے باوجود جاری رکھی جائے گی۔
ملک میں اس وقت 43 پینشن فنڈز چل رہے ہیں اور ان فنڈز میں سرمایہ کاری 61 ارب روپے سے زائد ہو چکی ہے