تجویز برائے نوجوانان پاکستان
آئیں آج کچھ اپنے نوجوان بھائیوں کے لیے بات کرتے ہیں
ابوولید خاں سیالکوٹ
جیسا کہ آپکو پتا ہے کہ ملک کے حالات بہت خراب چل رہے ہیں اور اس سے سب سے زیادہ مڈل کلاس ، سفید پوش اور غریب طبقہ متاثر ہورہے ہیں ۔ مہنگائی بجلی گیس کے بل اور باقی معاملات دن بہ دن مشکل ہوتے جا رہے ہیں ۔ وہ سلسلہ ختم ہوگیا ہے اب کہ گھر میں ایک کمانے والا ہوتا تھا اور باقی سارا ٹبر کھانے والا ۔ اب دور بدل گیا ہے مطلب اب سب گھر والوں کو کمانے کی ضرورت ہے پھر ہی زندگی بمشکل چل رہی ہے ۔
میرامشورہ نوجوانوں کے لیے ہے کہ اپنی دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ کچھ ہنر سیکھیں مطلب کچھ کیمپوٹر کورسز کریں ،اپنی انگلش کی زبان کو بہتر کریں اور سب سے اہم فری لانسنگ کی طرف آئیں ۔ کل کو پڑھ لکھ کر اگر آپکو جاب نہیں ملتی تو آپ خود اپنا کاروبار شروع کر سکتے ہیں یا پھر گھر بیٹھے فری لانسنگ سے لاکھوں کماسکتے ہیں ۔
اپنا وقت فضول کاموں باہر گھومنے یا PUBG کھیلنے میں ضائع مت کریں بلکہ کچھ ایک یا دو ہنر لازمی سیکھیں
باقی آپ سب لوگوں کی راۓ کا انتظار رہے گا اگر آپکو میری تجویز پسند آۓ تو ۔ جزاک اللہ