بھارت میں بالی وڈ بائیکاٹ مہم

بھارت میں بالی وڈ بائیکاٹ مہم

بھارت میں بالی وڈ بائیکاٹ مہم

بھارت میں بالی وڈ بائیکاٹ مہم

سوشل میڈیا پر خاص کر ٹویٹر پر آپ نے بھی دیکھا ہوگا بھارت میں بالی وڈ بائیکاٹ مہم اس وقت زور و شوروں سے جاری ہے اس کے اثرات عامر خان کی فلموں پر شاہ رخ خان کی فلموں پر اور کئی دوسرے غیر مسلم بالی وڈ سٹارز کی فلموں پر آپ نے دیکھا ہوگا۔

پرانے بالی وڈ سٹارز کو اس وقت بھارتی عوام بہت کم بھاؤ دے رہی ہے لیکن نئے سٹارز کو بھارتی عوام بہت کامیاب کروا رہی ہے اور ساتھ ساتھ پرانے اسٹارز کے حوالے سے بالی وڈ بائیکاٹ مہم بھی پے در پہ چلائی جا رہی ہیں۔

لیکن حالیہ بالی وڈ بائیکاٹ مہم کی وجہ پچھلے سال سوشانت سنگھ یہ مبینہ طور پر خودکشی تھی انہوں نے مایوس ہو کر خودکشی کی تھی حالانکہ وہ ایک کامیاب ایکٹر تھے۔

خودکشی کے بعد سوشل میڈیا پر ایسی بہت ساری ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں جس میں سوشانت سنگھ کو دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کو بالی وڈ کے بڑے اسٹارز نے اگنور کیا ہے جس وجہ سے وہ مایوس دکھائی دیتے تھے ویڈیو ایڈیٹرز نے بھی اس میں خوب حصہ لیا اور انہوں نے مزید ویڈیوز ایڈٹ کر کے بھیجتے رہے

جس میں یہ صاف ظاہر دیکھا جا سکتا تھا کہ بڑے استاد جب سوشانت سنگھ کو اگنور کرتے تھے تو ان کے چہرے کے تاثرات نہایت ہی افسردہ ہو جاتے تھے لوگوں کا خیال تھا کہ انہوں نے بالی وڈ اسٹارز کی جانب سے اور شوبز کے نمایاں شخصیات کی جانب سے اس طریقے کے رویہ رکھنے پر مایوس ہو کر خودکشی کی ہے۔

اس بائیکاٹ مہم کا آغاز خودکشی کے ساتھ ہی شروع ہو گیا تھا جس کا اثر بالی وڈ کے بہت بڑے بڑے سٹارز کی فلموں پر دیکھا جا سکتا ہے لوگ بڑے سٹارز سے متنفر ہو گئے اس وجہ سے انہوں نے ان کی فلمیں دیکھنا چھوڑ دیں جبکہ چھوٹے اسٹارز کی فلمیں دیکھنا شروع کی جس سے کئی چھوٹے سٹارز بڑے سٹارز بن کر پچھلے ایک دو سالوں میں سامنے آئے ہیں جبکہ آج پھر سوشانت سنگھ کی برسی کے موقع پر اس مہم نے زور پکڑا ہے اور سوشل میڈیا پر یہ ٹرینڈ کر رہا ہے کہ بالی وڈ کو بائیکاٹ کیا جائے۔

Share
Share
Share
Share
Share

More News and Articles