باب پنجاب (پاکستان) پنجاب کا نقشہ

 

باب پنجاب (پاکستان) پنجاب کا نقشہ
باب پنجاب (پاکستان) پنجاب کا نقشہ

باب پنجاب (پاکستان) پنجاب کا نقشہ

پنجاب کا نقشہ

پنجاب پاکستان کا ایک صوبہ ہے جو آبادی کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے۔ پنجاب میں رہنے والے لوگ پنجابی کہلاتے ہیں۔ پنجاب جنوب کی طرف سندھ، مغرب کی طرف سرحد اور بلوچستان،‎‎‎شمال کی طرف کشمیر اور اسلام آباد اور مشرق کی طرف ہندوستانی پنجاب اور راجستھان سے ملتا ہے۔

پنجاب میں بولی جانے والی زبان بھی پنجابی کہلاتی ہے۔ پنجابی کے علاوہ وہاں اردو اور سرائیکی بھی بولی جاتی ہے۔ پنجاب کا دارالحکومت لاہور ہے۔ پنجاب فارسى زبان كے دو لفظوں پنج بمعنی پانچ(5) اور آب بمعنی پانی سے مل کر بنا ہے۔اسی وجہ سے نہ ہی پنجابی کوئی قوم ہے اور نہ ہی پنجابی کوئی زبان ہے
ان پانچ درياؤں كے نام دریائے سندھ، دریائے جہلم، دریائے چناب، دریائے راوی اور دریائے ستلج ہيں۔

تاریخی اعتبار سے پنجاب کے تین حصے ہیں ایک یعنی مشرقی حصہ جو کہ بھارت میں ہے اور ایک مغربی حصہ جو پاکستان میں ہے۔ تیسرا جنوبی حصہ پنجاب پاکستان کا سب سے بڑا صو بہ ہے اسی وجہ سے اس کی تقسیم ضروری ہے جبکہ پاکستان کے 35% لوگ سرائیکی زبان سمجھتے اور بولتے بھی ہیں۔جبکہ پنجابی پوٹو ھاری زبانیں بولی اور سمجھی جاتیں ہیں

پنجاب کی ڈوبتی ثقافت اور کلچر ڈے

پنجاب ثقافتی لحاظ سے اور تہذیب و تمدن کے لحاظ سے ایک قدیم اور مالامال صوبہ ہے جہاں عشق کی ہزاروں امر داستانیں ملتی ہیں۔ جہاں جہلم، راوی، چناب، ستلج اور بیاس بہتے ہیں۔ جہاں بابا بلھے شاہ، وارث شاہ، بابا فرید الدین گنج شکر، داتا گنج بخش نے اپنی زندگیاں گزاریں جہاں سے ہڑپہ اور گندھارا کی تہذیبیں وابستہ ہیں۔ جہاں پنجابی ادب میں لوک داستانیں اور قصہ خوانی بھی ایک دلپذیر روایت رہی ہے

جس کو وارث شاہؒ صاحب نے ہیر رانجھا لکھ کر اوج ثریا سے نوازا، اس سلسلے میں حافظ برخوردارؒ کی داستان مرزا صاحباں، میاں محمد بخشؒ کی سوہنی مہینوال، ہاشم شاہؒ کی سسی پنوں، اور داستان پورن بھگت ایک اضافی باب ہے۔ پنجاب جو راولپنڈی سے لے کر بہاولپور اور صادق آباد تک ہے جسے ”لہندا“ پنجاب بھی کہا جاتا ہے۔ جہاں راوی کے کنارے زندہ دلوں کا شہر لاہور آباد ہے جس کی گلیوں میں آج بھی عشق پنپتا نظر آئے گا۔

پنجاب کا اپنا ایک کلچر ہے پنجاب پاکستان کا وہ صوبہ ہے جس کی ثقافت تہواروں ’کھانوں‘ ملبوسات اور قدیم مقامات سمیت اپنے اندر ہزاروں رنگ سموئے ہوئے ہے۔ پنجابی ثقافت دنیا کی تاریخ میں سب سے قدیم ترین ثقافتوں میں شمار ہوتی ہے۔ ثقافتی، تاریخی، مذہبی اور جغرافیائی طور پر پنجاب اپنے اندر ہر وہ کشش رکھتا ہے جو ایک سیاح کو اپنی طرف کھینچ لے یعنی پنجاب میں تاریخی قلعے ہیں، دریا ہیں، ریگستانی سلسلے ہیں۔ خوبصورت باغات ہیں۔ پہاڑی سلسلے ہیں اور پنجاب اپنے صحت بخش اور مزیدار کھانوں کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے۔

تہذیب و ثقافت کو انسانی زندگی کا بنیادی اصول سمجھا جاتا ہے۔ ثقافت یعنی ایک معاشرے اور ایک قوم کی اپنی خصوصیات اور عادات و اطوار، اس کا طرز فکر، اس کا دینی نظریہ، اس کے اہداف و مقاصد، یہی چیزیں ملک کی تہذیب کی بنیاد ہوتی ہیں۔ یہی وہ بنیادی چیزیں ہیں جو ایک قوم کو شجاع و غیور اور خود مختار بنا دیتی ہیں اور ان کا فقدان قوم کو بزدل اور حقیر بنا دیتا ہے۔

آج کل کا نوجوان اور معاشرہ اپنی میراث سے دور ہوتا جا رہا اور اپنی تہذیب و ثقافت کو اپنانے میں شرم محسوس کرنے لگا ہے یا یوں کہ لیں کہ جدیدیت کے اس دور میں انسان لباس، زبان ، رہن سہن، کھانا پینا ہر لحاظ سے ماڈرن ہو رہا ہے۔ دنیا میں تیرہ کروڑ سے زائد پنجابی بستے ہیں جو گرمکھی اور شاہ مکھی رسم الخط میں لکھی جانے والی پنجابی بولتے ہیں

Share
Share
Share
Share
Share

More News and Articles