اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے بعد حماس کیا کرے گی
اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے بعد حماس کیا کرے گی تفصیلات کے مطابق اس وقت اسرائیل اور حماس کے درمیان کافی ساری بات چیت ہو چکی ہے اور کافی سارے ایسے مواقع مستقبل میں بھی آرہے ہیں۔ جس میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی پر بات چیت ہوگی۔ اس حوالے سے بین الاقوامی برادری بھی اس میں بھرپور دلچسپی لے رہی ہے۔ اس حوالے سے حماس کے سینیئر رہنما نے ترکی کے وزیر سے ملاقات کی۔
حماس کے رہنماؤں نے آج قطر میں ترک وزیر خارجہ فیدان کو بتایا کہ 1967ء کی سرحدوں کے اندر فلسطین کی ریاست کے قیام کے بعد حماس اپنے مسلح ونگ کو بند کر دے گی۔
انہوں نے بتایا کہ حماس ایک سیاسی جماعت کے طور پر اپنی زندگی جاری رکھے گی۔
اہم پیش رفت کے ساتھ حماس کے سیاسی بیوروچیف اس ہفتے ترکیے آ رہے ہیں