اسرائیلی فوجی ترجمان دانیال ہغاری کا بیان
حماس ایک نظریہ کا نام ہے جسے شکست دینا ناممکن ہے
حماس سے اسرائیلی قیدیوں کو صرف جنگی کاروائیوں کے ذریعے اسرائیل رہا نہیں کراسکتا
اسرائیلی فوج جنگ میں بھاری قیمت ادا کررہی ہے اب اس پر خاموش نہیں رہیں گے
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اسرائیلی فوجی ترجمان دانیال ھغاری کے بیان پر شدید غصہ ہیں
نیتن یاہو نے اس بیان کے بعد اپنا بیان جاری کروایا
کہ حماس کو شکست دینا جنگ کا بڑا ہدف ہے
دراصل اس وقت اللہ کے دشمنوں کی صفوں میں پھوٹ پڑچکی ہے
اسرائیلی فوج غزہ جنگ بند کرنا چاہتی ہے اور حماس کے ساتھ ڈیل کرکے قیدی چھڑانا چاہتی ہے کیونکہ حماس کے ہاتھوں اسرائیلی فوجیوں کی تباہی ان کے سامنے ہے
اور میدان جنگ میں لڑنے والے یہودی فوجی بھی لڑنا نہیں چاہتے اور وہ اپنے کمانڈرز سے واپس جانے کی درخواست کررہے ہیں
جب کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو جنگ جاری رکھنا چاہتا ہے تاکہ اس کی حکومت بچی رہی
اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے
تحسبهم جميعا و قلوبهم شتي
تمہیں لگتا ہے یہ سب ایک ہیں
لیکن ان کے دل جدا جدا ہیں