اسرائیلی جارحیت سے متاثر ہونے والے فلسطینیوں کی لسٹ جاری۔
اسرائیلی جارحیت سے متاثر ہونے والے فلسطینیوں کی لسٹ جاری۔
گزشتہ کئی ماہ سے اسرائیلی جارحیت غزہ میں اپنے عروج پر ہے جس میں ہزاروں فلسطینی بچے شہید ہوئے ہیں اور لاکھوں لوگ بے گھر ہوئے ہیں جن میں شہداء کی تعداد بھی ہزاروں میں ہے۔
یہ لسٹ ایک انٹرنیشنل میڈیا ہاؤس کی جانب سے جاری کی گئی ہے لسٹ جاری ہونے کے بعد سے پورے انٹرنیٹ پر کہرام مچا ہوا ہے اور لوگ اسرائیل کی ہرزہ سرائی کر رہے ہیں۔لوگ عالمی طاقتوں سے اپیل کر رہے ہیں کہ وہ اسرائیل کو جلد از جلد فلسطینیوں کو ازاد کرنے کا کہے اور اقوام متحدہ کے قانون کی پیروی کرے۔
غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 73792 لوگ اب تک زخمی ہو چکے ہیں۔ان زخمیوں میں ایسی بہت بڑی تعداد ہے جو زندگی بھر چلنے کے قابل نہیں رہے یا جو لوگ اپنے ہاتھوں سے کام لے سکیں گے۔
جبکہ فلسطین میں 31726 لوگ اب تک شہید ہو چکے ہیں۔ان شہیدوں میں پورے پورے خاندان بھی شامل ہیں جن کے پورے پورے گھرانے اس جنگ میں شہید کر دیے گئے۔
شہید ہونے والوں میں 8400 خواتین شامل ہیں۔ایسی خواتین بھی ان خواتین شہداء میں شامل ہیں جن کی چھاتیوں پر ابھی بچے پل رہے تھے۔
جب کہ 10326 مرد شہید ہوئے ہیں۔لیکن چونکا دینے والی بات یہ ہے کہ اس پوری جنگ میں تقریبا 13 ہزار بچے شہید ہو چکے ہیں۔ان 13 ہزار بچوں میں وہ بچے بھی شامل ہیں جو ابھی چند ماہ سے اپنی ماں کی کوک میں پل رہے تھے۔