محکمہ پولیس سیالکوٹ میں بھی قانون کی بالادستی ضروری ہے

محکمہ پولیس سیالکوٹ میں بھی قانون کی بالادستی ضروری ہے

محکمہ پولیس سیالکوٹ میں بھی قانون کی بالادستی ضروری ہے

جناب محترم ڈی پی او سیالکوٹ حسن اقبال صاحب

جناب عالی

بصد احترام گزارش ہے کہ سائل سیالکوٹ کا عزت دار اور شریف شہری ہے اور شعبہ صحافت سے گزشتہ 8 سال سے وابستہ ہے اور قانون پر پختہ یقین رکھتا ہے اور ہمیشہ سے ہی قانون کا احترام کرتا ہے جناب عالی سیالکوٹ پولیس کے افیشل پیج پر ایک پوسٹ دیکھی جس پر لکھا ہوا تھا کے نیلی بتی ، فلیشر لائٹ ، غیر نمونہ نمبر پلیٹ اور کالے شیشوں کا استعمال کرنا جرم ہے اور اپنی گاڑیوں پر محکمہ ایکسائز کی جاری کرده کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹس استعمال کریں میرے خیال میں اس طرح کی پوسٹ کرنے کا کوئی مقصد نہ ہے

کیونکہ جہاں قانون کی بالادستی نہیں وہاں ایسی پوسٹ کروانے کے کیا معنی ہیں؟ کیونکہ جرم روکنے والے ہی جرم کرتے ہوۓ اکثر اوقات دکھائی دیتے ہیں آپکے ماتحتوں نے آپنی آپنی پرائیویٹ گاڑیوں پر نیلی بتی ، فلیشر لائٹ ، غیر نمونہ نمبر پلیٹ نسب کروا رکھی ہیں جن میں زیادہ طرح تھانوں میں تعینات ایس ایچ او حضرات ہیں جو علاقائی مجسٹریٹ کی طرح دکھائی دیتے ہیں

سب سے زیادہ سیالکوٹ میں تھانہ کوٹلی لوہاراں ایس ایچ او پرائیویٹ گاڑی پر نیلی بتی سجاۓ دکھائی دیتے ہیں جو کے قانوناً جرم ہے لہٰذا مہربانی فرمائیں قانون سب کے لیے جب برابر ہے تو پھر تھانہ کوٹلی لوہاراں ایس ایچ او قانون سے بالاتر کیوں ہے کیا ان پر قانون لاگو نہیں ہوتا جناب عالی سائل کو کسی سے کوئی ذاتی عناد نہ ہے صرف پوسٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے گزارش کی ہے کیونکہ جب تلک پولیس خود عمل نہیں کرے گی تب تلک شہریوں سے بھی عملدرآمد نہ کروا سکے گی۔

العارض
ابوولید خاں نائب صدر ضلع سیالکوٹ پاکستان انٹرنیشنل میڈیا کونسل آفیشل گروپ 🇵🇰

Share
Share
Share
Share
Share

More News and Articles