‏پاکستان کے قومی جانور مارخور کے پہلے عالمی دن پر وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کا پیغام

‏پاکستان کے قومی جانور مارخور کے پہلے عالمی دن پر وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کا پیغام

‏پاکستان کے قومی جانور مارخور کے پہلے عالمی دن پر وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کا پیغام

آج ہم فخر سے پاکستان کے قومی جانور مارخور کا پہلا عالمی دن منا رہے ہیں۔ مار خور کو ایک عظیم الشان جانور تصور کیا جاتا ہے جو کہ ہمارے بھرپور قدرتی ورثے کی علامت ہے۔

مارخور اپنے منفرد کارک سکرو (Cork-screw) کی شکل کے سینگوں کے ساتھ، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے کے لیے ہمارے عزم کی نمائندگی کرتا ہے۔

2 مئی 2024 کو اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اعلان کے مطابق یہ دن منانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس دن کو عالمی سطح پر منانے کا فیصلہ جنگلی حیات کے تحفظ میں ہماری قوم کی کوششوں اور کامیابیوں کا اعتراف ہے۔

گزشتہ ایک دہائی کے دوران مارخور کی آبادی میں نمایاں اضافہ قدرتی ماحول کے تحفظ کے لیے پاکستان کی لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ مارخور کے تحفظ کے پروگراموں میں مقامی کمیونٹیز کے تعاون اور سائنسی تحقیق کا کلیدی کردار ہے۔

پاکستان، جنگلی حیوانات اور نباتات کے خطرے سے دو چار انواع میں بین الاقوامی تجارت کے کنونشن (CITES) کے پُرعزم دستخط کنندہ کے طور پر، CITES کیٹیگری I میں ایک نمایاں درجہ رکھتا ہے۔ اس حوالے سے کی گئی خصوصی قانون سازی، پاکستان ٹریڈ کنٹرول آف وائلڈ فاؤنا اینڈ فلورا ایکٹ 2012، ذمہ دارانہ تجارتی طریقوں اور خطرے سے دوچار انواع کی فلاح و بہبود کے لیے ہماری وابستگی کو واضح کرتی ہے۔

مارخور کے اس عالمی دن پر، میں تمام پاکستانیوں اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ ماحولیاتی تحفظ کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کریں۔ آئیے نا صرف مارخور بلکہ ان تمام انواع کے تحفظ کے لیے مل کر کام کریں جو ہماری کرہِ ارض کی حیاتیاتی تنوع کو تقویت بخشتی ہیں۔

آئیے! ہم آنے والی نسلوں کے لیے ایک پائیدار اور محفوظ مستقبل یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

Share
Share
Share
Share
Share

More News and Articles